ابنا: يمن کي پارليمنٹ نے سنيچر کو يمني عوام کے مظاہروں اور احتجاجات کي پروا کئے بغير يہ فيصلہ کيا ہے - يہ ايسي حالت ميں ہے کہ يمن کے عوام ہر روز اس معاملے کے خلاف مختلف شہروں ميں احتجاج کررہے ہيں - يمني عوام عبداللہ صالح پر ہر حال ميں مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کررہے ہيں - جعے کو دارالحکومت صنعا سميت پورے يمن ميں لاکھوں باشندوں نے اپنے مظاہروں ميں ڈکٹيٹر عبداللہ صالح کو عدالتي استثنا ديئے جانے کي مخالفت کي تھي -
واضح رہے کہ خليج فارس تعاون کونسل کے تيار کردہ سمجھوتے کے مطابق جس پر رياض ميں د ستخط کئے گئے تھے عبداللہ صالح کو اقتدار سے اس کي کنارہ کشي کے عوض عدالت ميں پيش ہونے سے مستثني قراردے ديا گيا تھا۔
.......
/169